• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوری اُمت مسلمہ اپنے گناہوں کی معافی مانگیں، مولانا عبدالخبیر آزاد

لاہور(نیوزرپورٹر )بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب اورمجلس علماء پاکستان کے مرکزی چیئر مین مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’ کوروناوائرس‘‘ سے نجات کیلئے پوری پاکستانی قوم کو اجتماعی طور پر توبہ واستغفار کرنا چاہیئے کیونکہ توبہ و استغفار کرنے سے اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے ‘ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کے دروازے کھلتے ہیں ‘اور ہر طرح کی آفات وبلیات سے نجات حاصل ہوتی ہے ‘ اس وقت پوری پاکستانی قوم کے ساتھ ساتھ پوری امت مسلمہ کو چاہئے کہ فوری طور پر رجوع الی اللہ کرے ‘ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کیلئے قیامت تک توبہ کا دروازہ کھلا رکھا ہوا ہے۔
تازہ ترین