• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ کمیٹی کا اجلاس،بناولنٹ فنڈ کی امداد میں اضا فہ کی تجویز منظور

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے قانون کا 24واں اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید، صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شوکت علی اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز بھی موجود تھے-کمیٹی نے رجسٹر شدہ گاڑی کی فروخت یا ملکیت کی منتقلی پر عائد 100 روپے کی اشٹام ڈیوٹی ختم کرنے اورسرکاری ملازمین کے لیے بناولنٹ فنڈ کی امداد میں اضافے کی تجویز منظور کر لی- ایل ڈی اے کے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز رولز 2014ء میں مجوزہ ترامیم کی اجازت دینے کے علاوہ ایل ڈی اے لینڈ یوز رولز 2020ء کا مسودہ تفصیلی بحث کے بعد منظور کر لیا-کمیٹی نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی تجویز مزید غوروخوض کے لیے ملتوی کرتے ہوئے پنجاب کے مزدوروں کے معاوضہ قانون 2019ء اور صنعتی و کمرشل ایمپلائمنٹ (سٹینڈنگ آرڈر)ایکٹ 2020 میں ترمیم کی اجازت دے دی. اجلاس میں کرونا کے بارے حکومتی ہدایات کے مطابق نشستوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھا گیا اورشرکاء نے فیس ماسک، سینیٹائزر سمیت دیگر حفاظتی تدابیربھی اختیار کیں -
تازہ ترین