• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹری ورکرز کو کوروناحفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور(خصوصی رپورٹر)محکمہ بلدیات پنجاب نے صوبے کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہیں کہ صفائی ستھرائی کے امور پر مقرر عملے بالخصوص سینٹری ورکرز کے لئے ذاتی حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انتظامیہ متعلقہ اضلاع میں قائم مختلف قرنطینہ مراکز پر فرائض سر انجام دینے والے صفائی عملے کا کورونا وائرس اور دیگر جراثیم سے تحفظ یقینی بنائے۔ سیکریٹری بلدیات پنجاب احمد جاوید قاضی نے انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ صفائی عملہ کو پابند کیا جائے کہ وہ قرنطینہ میں داخلے سے قبل حفاظتی گاؤن، ایپرن، ماسک، گلوز اور شو کور ضرور پہنیں۔
تازہ ترین