• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنٹ لائن کے طبی عملے کو حفاظتی سامان فراہم کیا جائے‘انجینئر عثمان

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی انجینئر حاجی عثمان بادینی نے کہا ہے کہ عوام کورونا کو سنجیدگی سے لیں اور اس سے بچاؤ کیلئے حکومتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔ موجودہ حالات میں علماء کرام عوام کی رہنمائی کریں۔کورونا سے فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹر ز ،پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت محکمہ صحت کے عملے کو حفاظتی کٹس فراہم کی جائیں ، سیاست نہیں حکومت کی رہنمائی کرنا چاہتے ہیں۔ایمرجنسی صورتحال میں زیادہ فنڈز کی ضرورت محکمہ صحت کو ہے۔دیہاڑی داروں‘ مزدوروں اور غرباء کی داد رسی کیلئے ضروری ہے کہ شفافیت پر مبنی معاشی پیکیج کا آغاز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا خطرناک عالمی وباء ہے جس سے بچنے کیلئے عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے خود اور اپنے پیاروں کی حفاظت کیلئے گھروں تک محدود رہیں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کیا جائے کیونکہ ہمیں کورونا سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا عذاب الٰہی ہے عوام اللہ پاک سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کرتے ہوئے اس وباء سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔
تازہ ترین