• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈائون، غریب عوام کب تک بھوکے رہیں، جمعیت ن

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی، مولوی نعمت اللہ شیرانی ،صوبائی نائب امیر مولانا محمدحیات ضلعی امیر پشین مولانامحمدانورژوب کے امیرمولوی عبدالحنا ن نے کہا ہےکہ حکومت نے تولاک ڈائون کردیاہے لیکن روزانہ بنیادوں پرکام کرنیوالے مزدورطبقات کیلئے راشن،اشیائے خوردنوش کاانتظام ہوتاتوشایدلاک ڈائون کے بہترنتائج ہوتےہم احتیاطی تدابیرکیخلاف نہیں لیکن کب تک عوام بھوکے رہیں گے،غریب خاندانوں مزدورپیش افراد کیلئے راشن فراہم کرنے سمیت یوٹیلیٹی بلز معاف کئے جائیں، تین قسطوں کا ریلیف عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی مترادف ہے، لاک ڈائون سے عوام کونان شبینہ کامحتاج بنادیا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو غریب عوام کی مشکلات کاکوئی احساس نہیں، دوسری طرف سےعوام مہنگائی اورذخیرہ اندوزی سے مشکلات کاسامنا کررہے ہیں حکومت ذخیرہ اندازوں کے خلاف کارروائی کرے۔
تازہ ترین