• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرونا کاعلاج کرنے والے ڈاکٹر/اسٹاف جہاد کررہے ہیں‘احمدنوازبلوچ

کوئٹہ(پ ر) بی این پی ضلع کوئٹہ کے صدر ایم پی اے احمد نواز بلوچ نے کرونا سےبراہ راست نبرآزما ڈاکٹرز نرسز اورمیڈیکل اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں وائرس سے متاثرہ افراد کاعلاج کرنے والے جہاد کررہے ہیں تاہم ڈاکٹرز اوراسٹاف کومکمل کٹ کی عدم فراہمی قابل مذمت ہے جس سے ڈاکٹرز اور دیگرعملے کا وائر سے متاثرہونے کا خدشہ ہے وائر کے مکمل خاتمے کیلئے ڈاکٹرزاوراسٹاف کو مکمل آلات اور کٹ فراہم کی جائیں تاکہ وہ اطمینان سے مریضوں کی جانب توجہ دیں سکے رکن اسمبلی نے کہاکہ سوشل میڈیا میں کرونا سے متعلق پیغامات کی بھرمار ہے جس سے لوگ اس موذی مرض کے حقائق سے نابلد رہیں گے عام مصارفین سے اپیل ہےکہا کہ وہ غیر ضروری پیغامات،غیر مستند آڈیو،ویڈیو آگے پھیلانے سے گریز کریں۔
تازہ ترین