• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر41 افراد گرفتار ، متعدد دکانیں سیل

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنیوالے41 افراد کو گرفتار کرکے متعدد گراں فروشوں اور خلاف قانون کھلی ہوئی دکانوں کو بھی سیل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی ندا کاظمی کا دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاون ،کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے 41 افراد کو گرفتار کرلیا گیا،کریک ڈاون کے دوران متعدد گراں فروشوں اور خلاف قانون کھلی ہوئی دکانوں کو بھی سیل کیا گیا انہوں نے بتایا کہ شہری دفعہ 144 کی خلاف ورزی نہ کرتے ہوئے گھروں میں رہیں، ورنہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کی جائیگی اور کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی،انھوں نے کہا کہ لاک ڈاوٴن کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت پر دکانداروں سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاوٴن کا سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ کروانا وائرس کا مقابلہ احتیاط اور رش والی جگہوں پر جانے سے اجتناب کر کے ہی کیا جا سکتا ہے اس لیے ناگزیر ہے شہری اپنے گھروں میں رہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
تازہ ترین