• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زائرین کا قرنطینہ میں موجودڈیوٹی ملازمین سے مختلف اشیا کی فراہمی کا مطالبہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) قرنطینہ میں رکھے گئے زائرین نے ڈیوٹی پر موجود ملازمین سے مختلف اشیا کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں جن کی فراہمی ہمارے لیے ممکن نہیں ہوتی قرنطینہ ڈیوٹی پر موجود میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازمین نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ قرنطینہ میں رکھے گئے افراد زیادہ تر سگریٹ اور کھانے مانگتے ہیں۔دوسری طرف قرنطینہ میں کام کرنیوالے ٹھیکہ داروں کی جانب سے غیر معیاری اشیا کی فراہمی کی جاتی ہے جس سے زائرین میں کافی غصہ پایا جاتا ہے، زائرین کی جانب سے متعدد بار مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈی سی ملتان سے ملوایا جائے لیکن آفیسران صرف چند مخصوص زائرین کو ملوا دیتے ہیں ۔ ہم خود مذکورہ زائرین کی ڈیمانڈ پوری نہیں کر پاتے ہیں ۔
تازہ ترین