• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوروناسے متعلق آگاہی،پاک فوج اور سٹی پولیس کا فلیگ مارچ

املتان (سٹاف رپورٹر) شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آگاہی اور حکومت پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے پاک فوج اور سٹی پولیس ملتان کا مشترکہ فلیگ مارچ ہوا،فلیگ مارچ کے دوران عوام سے اپیل کی گئی کہ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کا ساتھ دیں۔غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں فلیگ مارچ اپمیرئیل چوک، چوک شہباز، ممتاز آباد، وہاڑی چوک، چوک قذافی، معصوم شاہ روڈ، دولت گیٹ، دہلی گیٹ، پاک گیٹ، بوہڑ گیٹ، گھنٹہ گھر، واٹر ورکس روڈ، 9نمبر، کچہری چوک، کلمہ چوک، نشتر ہسپتال روڈ سے ہوتا ہوا امپیرئیل چوک پر اختتام پزیر ہوا۔
تازہ ترین