• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پیپلزپارٹی کا کردار قابل ستائش،احمدمحمود

املتان( سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پیپلزپارٹی کا کردار قابل ستائش ہے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق سندھ حکومت اس موقع پر عوامی خدمت میں مثالی کردار اد کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ تمام صوبائی حکومتیں اور مرکزی حکومت بھی سندھ حکومت کی پیروی کرتے ہوئے انہی پالیسیوں کو اپنے صوبوں اور مرکز میں لاگو کر رہے ہیں یہ پیپلزپارٹی کی اصولی و سیاسی فتح ہے اس موقع پر پیپلزپارٹی ے تمام تنظیمی عہدیداران بھی اپنے قائد چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق تمام اضلاع میں کرونا سے لڑنے کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
تازہ ترین