• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈائون اور بارش کے باوجودمینجمنٹ ویسٹ ورکرز صفائی میں مصروف

املتان (سٹاف رپورٹر) کوروناوائرس کے خوف، لاک ڈاون اوربارش کے باوجود گزشتہ روز ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرز صفائی میں مصروف رہے۔سینٹری ورکرز نے قرنطینہ میں صفائی ستھرائی سے صبح کاآغاز کیا، کمپنی کے تمام سینٹری ورکرز میں ڈسپوزایبل گلوز اور ماسک کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے۔ایم ڈی ویسٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم سی وہ پہلا ادارہ ہے جس نے قرنطینہ میں کام کرنیوالے اپنے ورکرز کو خصوصی کٹ فراہم کی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی معمول کی صفائی کے ساتھ ساتھ سٹی میں شامل ہونیوالے نئے علاقوں کی صفائی بھی جاری ہے جس کے لئے خصوصی سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے۔
تازہ ترین