• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27مارچ تک تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے احکامات پر عمل نہ ہوسکا

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت کی جانب سے 27مارچ 2020تک تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے احکامات پر عمل درآمد نہ ہوسکا ہے، جس کے باعث ریٹائرڈ ملازمین کو گھر کا چولہا جلانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے اکاونٹنٹ جنرل آف پنجاب اور تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسرز کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں 27مارچ 2020تک تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کی ہدایت کی گئی تھی ۔
تازہ ترین