• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، مضافاتی علاقوں میںہزاروں گھرانےبھوک اور افلاس کاشکار

پشاور(وقائع نگار) کورونا وائرس سے بچاو کے اقدامات غریبوں اور مسکینوں کو نگلنے لگے پشاور اور اس کے مضافاتی علاقوں میں رہائش پذیر ہزاروں گھرانے بھوک اور افلاس کا شکار ہونے لگے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی جانب سے ڈیلی ویجرز اور مزدور طبقے کیلئے کوئی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے ان کے پاس جع پونجی ختم ہونے لگے بیشتر کے گھروں میں فاکوں نے رخ کر لیا ، پشاور گھنٹہ گھر کے اس پاس مفت روٹی کیلئے آنے والی خواتین کے مطابق انہیں روزانہ کے حساب سے خیرات مل جاتی تھی تاہم ایک ہفتے سے گھر پر محدود ہونے سے ان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے دوسری جانب مزدور طبقے کا مدد گار بھی کوئی نہیں اس ساری صورت میں کچھ نجی تنظیمیں اور مخیر حضرات مدد کررہے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جا سکا۔
تازہ ترین