• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین ڈیڈیک کا سیفٹی ایکوپمنٹ ذاتی خرچ سے خریدنے کا اعلان

پشاور(نیوزڈیسک)چیئرمین ڈیڈیک سوات و ایم پی اے فضل حکیم خان کا ایمرجنسی صورتحال میں ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کیلئے سیفٹی ایکوپمنٹ اپنے ذاتی خرچ سے خریدنے کا اعلان،جتنے پی پی ایز مارکیٹ میں دستیاب ہیں فوری طور پر خریدنے کی ہدایت کر دی وزیراعلیٰ محمود خان سے بھی رابطہ کیا اور انہیں ڈاکٹروں کے مسائل سے آگاہ کیا، گزشتہ روز پاکستان ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سوات کے صدر ڈاکٹر عبدالواسع، ڈاکٹر نسیم اللہ، ڈاکٹر آفتاب اور سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے چیئرمین ڈیڈیک کمیٹی ایم پی اے فضل حکیم خان سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے ہسپتالوں میں سہولیات کی عدم دستیابی اور ڈاکٹروں کے حفاظت کیلئے سیفٹی ایکوپمنٹ کی عدم فراہمی سے آگاہ کیا اور کہا کہ جب ڈاکٹرز صحت مند ہوں گے تو وہ علاقے کے عوام کی خدمت اور علاج معالجہ کر سکیں گے جس پر فضل حکیم خان نے ڈاکٹروں کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان سے رابطہ کیا اور انہیں ڈاکٹرو ں کے مسائل سے آگاہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں دستیاب آلات، سیفٹی سامان اپنے جیب سے خریدنے کا اعلان کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی کہ جہاں بھی پی پی ایز N95 ماسک وغیرہ میسر ہوں فوری طور پر خریدے جائیں انہوں نے کہا کہ اس ہنگامی صورتحال میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور تمام تر اشیاء آلات اور وسائل کی فراہمی یقینی بنائیں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
تازہ ترین