• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کیے گئے شہر ووہان کو جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی حکومت نے ووہان شہر کو سرگرمیوں کے لیے جزوی طور پر بحال کر دیا ہے اور لاک ڈاؤن کے بعد سے پہلی ٹرین کو ووہان میں داخلے کی اجازت مل گئی ہے۔

چینی میڈیا رپرٹس کے مطابق ووہان میں موجود لوگوں کو شہر سے باہر جانے کی اجازت 8 اپریل کو دیئے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق ووہان ریلوے اسٹیشن پر عملہ اب بھی حفاظتی لباس پہنے ہوئے ہے اور ووہان سے ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن بھی 8 اپریل کو بحال کیے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین