• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کا کورونا کے حوالے سے ویڈیو پیغام


بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے کورونا وائرس کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کی کیا ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنےٹوئٹرپر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں سے اس عالمی وباء سے بچ کر رہنے کی اپیل کی ہے۔

ویڈیو میں شاہ رخ خان کہہ رہے کہ میں سبھی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عوامی مقامات سے دور رہیں اور اگر ضروری نہ ہو تو ٹرین اور بسوں کے سفر سے بچیں ۔