• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں دال ، چینی اور آٹے پر کورونا کے مہلک اثرات


لاہور میں دالیں ، چینی اور آٹا بھی کورونا وائرس کے مہلک اثرات کی زد میں ہے، دکانوں ، مارکیٹوں اور چکیوں پر آٹا نایاب ہو گیا ۔

چکی مالکان کا کہنا ہے کہ گندم مہنگی ہوگئی ہے اور سپلائی کم آرہی ہے، آٹے کی جتنی مقدار ملتی ہے،فوری بک جاتی ہے۔

شہر میں دالوں کی قیمتوں میں 32 روپے سے 58 روپے فی کلو تک کا اضافہ کر دیا گیا۔ دال چنا 118 روپے سے بڑھ کر 150 روپےکلو ہوگئی۔

دال ماش 42 روپے اضافہ کے ساتھ 240 روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ دال مونگ کی قیمت میں 58 روپے فی کلو اضافے کے بعد نئی قیمت 260 روپے فی کلو ہو گئی۔

چینی فی کلو 10 روپے اضافے کیساتھ 75 کے بجائے 85 روپے کلو بکنے لگی۔

تازہ ترین