وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ہیلتھ پروفیشنلز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، ہیلتھ پروفیشنلزکےلیےحفاظتی آلات کی وافر فراہمی یقینی بنارہے ہیں۔
معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا پولی کلینک اسپتال پہنچے،جہاں انہوںنے آئسولیشن وارڈ کا دورہ کیا۔
ذرائعپولی کلینک اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں اب تک کورونا سے متاثرہ کوئی مریض موجود نہیں۔
معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پمز اسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے آئسو لیشن وارڈ کا دورہ کیا۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا کے مریضوں سے ملاقات اور ان کی تیمارداری کی۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔