• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں کورونا وائرس کے کیس ایک لاکھ سے زائد ہونے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امدادی کاموں کے لیے ریٹائر فوجیوں کو طلب کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

صدر ٹرمپ کے احکامات ملنے کے بعد پینٹا گون نے غور شروع کر دیا ہے کہ کتنے سابق فوجی دستیاب ہیں اور بلائے جانے کے قابل ہیں؟

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ ملکوں میں امریکا کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے جہاں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 4 ہزار 256 ہو گئی ہے۔

آج 18ہزار سے زائد نئے کورونا وائرس کے کیس بھی رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 398نئی اموات کے ساتھ امریکا میں ہلاک افراد کی تعداد 1704 ہو گئی۔

کانگریس کے بعد ٹرمپ نے بھی کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے دو کھرب ڈالرز کے ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: اٹلی، کورونا سے ایک دن میں 919 ہلاکتیں

کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن سے امریکا میں بے روز گاری میں اضافہ ہوا ہے ۔

امریکا میں ایک ہفتے کے دوران 32 لاکھ سے زیادہ ورکرز نے بے روزگاری مراعات کے لیے درخواستیں دے دیںجو ماضی کے ریکارڈ سے 5 گنا زیادہ ہیں۔

تازہ ترین