• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر اور معروف کاروباری شخصیت رانا عابد حسین نے جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر اِن چیف میر شکیل الرحمٰن کو فوری انصاف کی فراہمی اور رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جب پوری قوم کورونا جیسی قدرتی آفت سے نبرد آزما ہے، ایسے وقت میں پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر اِن چیف میر شکیل الرحمٰن کو ایک 34 برس پرانے اور جھوٹے مقدمے میں نیب نے قانون کے برخلاف گرفتار کر کے ظلم و ناانصافی کی انتہا کردی ہے، جس کے خلاف پوری دنیا میں آواز بلند ہو رہی ہے۔

رانا عابد حسین نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کا گناہ صرف حکمرانوں کے کرتوتوں کو عوام کے سامنے لانا، مظلوموں کی آواز بننا، باطل کے سامنے سر نہ جھکانا ہے لیکن حکمراں شاید بھول چکے ہیں کہ یہ اقتدار زندگی بھر کے لیے نہیں بلکہ چند برسوں کے لیے ملتا ہے اور ان چند برسوں کے بعد حکمرانوں کو بھی احتساب سے گزرنا ہوگا جسے برداشت کرنا ان کے لیے مشکل ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے جاپان کی بزنس کمیونٹی کو میر شکیل الرحمٰن کے ساتھ ہونے والی اس زیادتی سے آگاہ کر دیا ہے اور وہ میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے لیے قانونی و انسانی حقوق کی تنظیموں کے سامنے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیئے: فاروق ستار کا میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ

رانا عابد حسین نے حکومتِ پاکستان، عدلیہ اور تمام بااختیار اداروں سے میر شکیل الرحمٰن کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین