• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھالی، اجمل وزیر

خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھالی، اجمل وزیر


خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھائی ہے۔

پشاور میں میڈیا بریفنگ کے دوران اجمل وزیر نے کہا کہ اب خیبر پختونخوا میں روزانہ کی بنیاد پر 500 تک ٹیسٹ کیے جاسکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے، صوبائی حکومت غریب طبقے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ لوئر دیر کی جاں بحق خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 180 ہے، صوبےمیں 195 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے، جبکہ 345 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے۔

اجمل وزیر نے یہ بھی کہا کہ صوبائی حکومت کورونا سے نمٹنے کے لیے 32 ارب روپے خرچ کرے گی، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کھانے پینے کی اشیاء کی ترسیل یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں فوج کے تعاون سے ٹیسٹ کی سہولت جلد دستیاب ہوگی۔

تازہ ترین