• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورس جانسن کا ٹیسٹ مثبت آنے پر مشیر پی ایم ہاؤس سے فرار

بورس جانسن کا ٹیسٹ مثبت آنے پر مشیر پی ایم ہاؤس سے فرار


برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کا کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر اُن کا مشیر وزیر اعظم ہاؤس سے فرار ہوگئے۔

جی ہاں بورس جانسن کے مشیر اعلیٰ ڈومینک کومنگز کی ڈاؤنگ اسٹریٹ کے پچھلے دروازے سے فرار کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں ان کو سبز رین کوٹ میں ایک تھیلا کندھے سے لٹکائے ہوئے ڈاؤنگ اسٹریٹ کے پچھلے دروازے سے بھاگتے دیکھا گیا ہے۔

ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود گھر تک محدود کر لیا ہے اور انٹرنیٹ کے ذریعے اپنے امور انجام دے رہے ہیں۔

گذشتہ روز ایک بیان میں وزیراعظم بورس جانسن نے بتایا تھا کہ بخار اور کھانسی کی علامات کے بعد وہ سیلف آئسولیشن میں چلے گئے ہیں تاہم وہ وائرس سے جنگ کے دوران ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حکومت کی سربراہی کرتے رہیں گے۔

انہیں آخری بار جمعرات کی رات ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر نیشنل ہیلتھ اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب کے دوران تالیاں بجاتے دیکھا گیا تھا۔