• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موناکو کے شہزادہ البرٹ دوم بھی کورونا وائرس کے شکار

یورپی ریاست موناکو کے شہزادے البرٹ دوم بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ یورپ میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے ساتھ ہی نامور شخصیات بھی اس کا شکار ہونے لگی ہیں۔

یورپی یونین کی جانب سے برطانیہ کے ساتھ بریگزٹ مذاکراتی ٹیم کے سربراہ فرانسیسی سیاستدان مائیکل برنیئر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

اس کے اگلے روز بریگزٹ مذاکراتی ٹیم کے برطانوی سربراہ ڈیوڈ فراسٹ نے علامات ظاہر ہونے پر خود ساختہ تنہائی اختیار کرلی۔

ماحولیاتی تحفظ کے لیے سرگرم دنیا کی کم عمر ترین سماجی کارکن گریٹا ٹھون برگ نے وسطی یورپ کے دورے کے بعد علامات محسوس کرنے پر کورونا وائرس کا شکار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا اور تنہائی اختیار کرلی۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اپنی اہلیہ میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد سے آئسولیشن میں ہیں۔

جرمن چانسلر اینجیلا مرکل کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، تاہم ان کا علاج کرنیوالے ڈاکٹر میں وائرس کی تشخیص کے بعد سے انہوں نے بھی تنہائی اختیار کر رکھی ہے۔

نوبل امن انعام یافتہ فن لینڈ کے سابق صدر بیاسی سالہ مارٹی اہتیساری میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور شہزادہ چارلس بھی کورونا وائرس کا شکار ہونیوالی اہم شخصیات میں شامل ہیں۔

یورپ کے علاوہ شمالی امریکی ملک کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے خود ساختہ تنہائی اختیار کر رکھی ہے۔

تازہ ترین