• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس نے کورونا وائرس جیسے وبائی مرض کے خلاف پہلے مرحلے میں چین سے ایک ارب ماسک منگوانے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ  کے مطابق مذکورہ تعداد میں 7 کروڑ 40 لاکھ ایف ایف پی 2 ماسک شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس وبا کے خاتمہ کی حتمی صورت سامنے نہیں آسکی جس کی بنیاد پر وسیع تر انتظامات انتہائی ضروری ہیں۔

طیاروں کے ذریعے ہر ہفتے چار پروازیں چین سے ماسک لے کر فرانس آئیں گی۔ 

ہر پرواز میں ایک کروڑ 83 لاکھ ماسک آئیں گے، جبکہ مجموع طور پر 7  کروڑ 40 لاکھ سے زائد ایف ایف پی 2 ماسک بھی شامل ہوں گے۔ 

یہ ماسک ابتدائی طور پر چینی شہروں شینزین اور شنگھائی سے آئندہ 48 گھنٹوں میں فرانسیسی سر زمین پر پہنچیں گے۔

مذکورہ ماسکس کو تقسیم کے لیے پبلک ہیلتھ فرانس کے مختلف گوداموں میں منتقل کیا جائے گا۔

تازہ ترین