• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، مختلف شہروں میں عوام نے اذانیں دیں

کراچی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں رات 10بجے شہریوں کی جانب سے مکانوں کی چھتوں اور بالکونیوں میں اذانیں دی گئیں۔

اذانیں دینے کے بعد شہریوں نے کورونا وائرس کی وبا سے تحفظ کے لیے دعائیں بھی مانگیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 12 اور مریضوں کی تعداد 1495 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں 557، سندھ میں 469، خیبر پختونخوا میں 188، بلوچستان میں 133، گلگت بلتستان میں 107، اسلام آباد میں 39 اور آزاد کشمیر میں 2 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

تازہ ترین