• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مساجد کے اماموں کے گھروں پر چھاپوں سے نفرت جنم لے گی، مفتی منیب

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) ممتاز عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کورونا ڈیوٹی چھوڑ کر مساجد کے اماموں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے،اس سے نفرت جنم لے گی انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام ایف آئی آرز واپس لی جائیں، حکومت کا کام حکمت سے معاملات کو چلانا ہوتا ہےحکومتِ سندھ منافقت کو چھوڑے اور دوٹوک فیصلہ کرے، اگر اس نے مساجد کو مکمل سیل کرنا ہے تو پولیس ایس ایچ او کے ذریعے کرائے، آئمہ اور مساجد کی انتظامیہ نہ سیل توڑے گی اور نہ مزاحمت کرے گی اور اس کی ذمہ داری بھی حکومت پر ہی آئے گی ، حکومت کے مفاد میں یہ ہے کہ علماء کے تعاون سے اپنی مہم کو کامیاب بنائےاگر مسجد کھلی ہوگی تو امام کسی کو آنے سے نہیں روک سکتا اور اپنی ڈیوٹی انجام دے گا،25مارچ کے متفقہ اعلامیے کو صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر شاہ اور صوبائی مشیر مرتضیٰ وہاب نے نصف شب کو اچانک مساجد کی بندش کا اعلان کر کے سبوتاژ کیا، انہوں نے علماء کو موقع ہی نہیں دیا کہ وہ لوگوں کو اس متفقہ اعلامیے کے بارے میں آگہی دیں، اس سے بتدریج مساجد میں حاضری محدود ہوتی چلی جاتی نیز کسی کے پاس گارنٹی نہیں ہے کہ 5اپریل تک یہ مہم سر ہوجائے گی، اس کے لیے ظاہری اسباب اور تدابیر کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے رجوع اور توبہ و استغفار بھی ضروری ہے،یہ وقت گزر جائے گالیکن اس کے نتائج وثمرات حکومت کے لیے اچھے نہیں ہوں گے، وزیر اعظم کا موقف صحیح ہے کہ خوف پیدا نہ کرو اور حکمت سے اس آفت کا مقابلہ کرو،کیا ملک معاشی سرگرمیوں کو مستقل طور پر مفلوج کر کے چل سکتا ہے۔

تازہ ترین