• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی،درجنوں پیش اماموں کی ضمانتیں منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالتوں نے بڑے اجتماعات پر پابندی کے باجود نماز جمعہ کے اجتماعات منعقد کرنے کے الزام میں گرفتار درجنوں پیش اماموں کی ضمانتیں منظور کر لیں، ہفتے کو سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں تھانہ کھارادر نے تین پیش اماموں کو عدالت پیش کردیا، عدالت نے تینوں اماموں اکرام ،مبین اور احمد کی فی 5ہزار روپے کی ضمانت منظور کرلی، علاوہ ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نے مسجد امام سید افضل چشتی کی ضمانت دس ہزار روپے مالیت پر منظور کرلی،پیش امام پر تھانہ شاہ فیصل کالونی میں مقدمہ درج ہے، پولیس نے ملیر کورٹ کی عدالتوں میں بھی درجنوں پیش امام کو پیش کیا گیا،جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے پیش امام محمد منظور کی ضمانت 6 ہزار روپے کے مچلکے کے عوض منظور کرلی،علاوہ ازیں عدالت نے تھانہ شاہ لطیف میں نامزد 6 مساجد کے پیش امام کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

تازہ ترین