• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر کورونا وائرس کے پیش نظر مزید 232 قیدی جیلوں سے رہا کردیا گیا،اعداد وشمار کے مطابق 105 قیدیوں کو سینٹرل جیل سےجبکہ ملیر جیل سے 117 قیدیوں کو رہا کیا گیا 5 قیدیوں کو ریمانڈ ہوم جبکہ بچہ جیل سے بھی 5 قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے،رہائی پانے والے تمام قیدی معمولی نوعیت کے مقدمات میں جیل میں قید تھے جن کے مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اور ان قیدیوں کی رہائی چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ کی ہدایت پر عمل میں آئی ہے۔

تازہ ترین