• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت امام حسینؑ کا یوم ولادت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

کراچی(پ ر)نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ کا یوم ولادت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا اس سلسلے میں مساجد اور امام بارگاہوں میں چراغاں کیا گیاجبکہ موجودہ حالات کے پیش نظر وڈیو لنک اور اسکائب کے ذریعے محافل سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عون نقوی نے کہا کہ حضرت امام حسنؑ اور امام حسینؑ جوانان جنت کے سردار ہیں آپکی ذات والا صفات و کردار اور گفتار ہمارے لئے مشعل راہ ہے،مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ امام حسینؑ کی سیرت و کردار روشنی کا مینارہ اور نجات کا ذریعہ ہے،علاوہ ازیں مولانا غلام علی عارفی،مولانا محمد عباس عزیزی،مولانا رجب علی اور دیگر نے بھی حضرت امام حسینؑ کی سیرت پر عمل کرنے کی تلقین کی،اس موقع پر کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے دعائیں کی گئیں۔

تازہ ترین