• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوروانا وائرس،ڈاکٹروں کی ہدایت پرعمل کیا جائے،علامہ حسن ظفر

کراچی(پ ر) علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہےکہ شہری کوروانا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار اور ڈاکٹروں کی ہدایت پر عمل،توبہ استغفار اور اللہ سے رحم کی اپیل کریں ،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اور میڈیکل اسٹاف عظیم جہاد میں مصروف ہے لجو ڈاکٹر اس کے تدارک میں اپنی جانیں گنوا چکے وہ شہید کا درجہ رکھتے ہیں،قوم کو ہمت و حوصلے کے ساتھ اتحاد و وحدت کا عملی مظاہرہ کرنا اور اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آزمائش کی اس گھڑی میں ثابت قدم رہنا ہوگا انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں محتاجوں اور ضرورت مندوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے مخیر حضرات اپنا کردار ادا کریں تاکہ کوئی بھی شخص بھوکا نہ سو سکے ،انہوں نے کہا کہ اس مہلک مرض کے پھیلا ؤ کا ذمہ دار کوئی ایک شخص نہیں پوری دنیا اس کی لپیٹ میں ہے لہٰذا کمزور باتوں سے پرہیز کیا جائے۔
تازہ ترین