• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں شدید بارش سے چھتیں منہدم، 5 بچوں سمیت 10 جاں بحق

خیبرپختونخوا میں شدید بارش سے چھتیں منہدم


ملا کنڈ ( نمائند گان جنگ )خیبرپختونخوا میں شدید بارشں سے چھتیں منہدم،چھ بچوں اور2 بہنوں سمیت سمیت 10افراد جاں بحق ہو گئے، ٹوپی میں محمد سہیل کی اہلیہ اور2بچے ملبے تلے دب کر چل بسے ، گھر سے ایک ساتھ 3 جنا زے ا ٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ درگئی میں غنی الرحمن کی بیوی اور 3 بچے لقمہ اجل بنے ،دونوں گھرانوں کے سربراہ بھی زخمی، ادھر واڑی جیلاڑ میں بارش سے متاثرہ مکان کی چھت گرنے سے 1بچی جاںبحق اور بچہ شدید زخمی ہوگیا ،لوئر دیرمیدان دپور میں لینڈ سلائڈنگ سے گھر منہدم دو جو انسالہ بہنیں جان بحق ہو گئیں تفصیلات کے مطابق لویر دیر میں مسلسل بارشوں سے علاقہ میدان کے گاوں دپورمیں لینڈ سلائڈنگ سے زلمے خان نامی شخص کا گھر منہدم ہونے سے دو بہنیں برحانہ بی بی عمر تقریبا 13سال اور ثا نیہ بی بی عمر تقریبا 15سال دختران زلمے خان جان بحق ہوگئیں اطلاع ملنے پر الخد مت فاو نڈیشن کے رضا کار جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کا روائیوں میں حصہ لیا اور دونوں بہنوں کی لاشیں ملبہ سے نکال دئے ادھرایک ہی گھر سے دو بہنوں کی جنازے ایک ساتھ اٹھنے پر گاوں میں کہرام مچ گئی اور ہر انکھ اشکبار تھی ۔لیوی پوسٹ سخاکوٹ کی رپورٹ کے مطابق موضع آراخان ڈھیری میں گزشتہ رات غنی رحمان کے مکان کی چھت گرگئی ، جس کے نتیجے میں مالک مکان بیوی بچوں سمیت ملبے تلے دب گئے ، لیوی اہلکاروں ، ریسکیو 1122اور علاقہ کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹا کر انہیں نکال لیا ، مسماۃ زیتون بی بی زوجہ غنی الرحمان ، 3 سالہ بیٹا یاسین ،4 سالہ بیٹی زینب اور 7سالہ علیشاءموقع پر دم توڑ گئی جبکہ غنی الرحمان شدید زخمی ہے ، ریسکیو 1122 اہلکاروںنے نعشوں اور زخمی کو ٹیایچ کیو ہسپتال درگئی پہنچایا، جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد نعشوں کو ورثاءکے حوالے کرکے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ، جبکہ زخمی غنی الرحمان کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مکان کی چھت گزشتہ کئی دنوں سے جاری بارش کی وجہ سے گر ی ، حادثہ کی اطلا ع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر محیب اللہ خان اور ایم پی اے پیر مصور غازی نے ہسپتال پہنچ کر ڈاکڑوں کو زخمی کی علاج میں تعاون کرنے کی ہدایت کی دریں اثناءگزشتہ شب نماز عشاء ادا کر نے کے بعد محمد سہیل اپنے گھر واقعہ محلہ آزاد خیل موضع ٹوپی میں اہل خانہ سمیت موجود تھا کہ اس دوران تیزبارش کی وجہ سے اس کےبوسیدہ مکان کے کمر ے کی چھت اچانک ان پرجاگری جس کے ملبے تلے دب جانے سے محمد سہیل کی بیوی مسماۃ(ع)، دس یوم کا نومولود بچہ محمد ساحل اور پانچ سالہ کمسن بیٹی عدن موقع پر دم توڑ گئی جب کہ محمد سہیل ایک بچے سمیت زخمی ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے اطلاع ملتے ہی ملبہ ہٹا کر لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکالا اور فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوپی منتقل کیا ہفتہ کے روز ماں اور ا دو بچوں کے جنازے ایک ساتھ اُٹھا نے پر علاقے میں کہرام مچ گیا ۔ ادھر تحصیل واڑی کے نواحی علاقہ روغانو درہ جیلاڑ میں محمد روخان ولد بازمیر خان کا گھر گزشتہ شب بارش سے متاثرہو ا جس کے نتیجے میں اچانک چھت گرنے سے دو بچے ملبے تلے دب گئے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے تین سالہ صوبیہ کی نعش اور دوسالہ عمر کو زخمی حالت میں ملبے سے نکالا زخمی بچے کو فوری طبی امداد کی غرض سے تیمرگرہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

تازہ ترین