• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے صحت یاب شخص کے دوبارہ متاثر ہونے کی گارنٹی نہیں، امریکی سائنسدان

نیویارک (این این آئی)وبائی امراض کے ماہر امریکی سائنسدان انتھونی فاؤچی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے صحتیاب شخص کیلئے 100 فیصد نہیں کہہ سکتے کہ یہ دوبارہ متاثر نہیں ہوگا۔امریکی سائنسدان ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے ایک انٹرویو کے دوران خبردار کیا کہ کورونا وائرس انتہائی تیزی سے پھیلتا ہے، یہ نہایت پیچیدہ، مختلف اور خطرناک وائرس ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی اب تک کوئی دوا دستیاب نہیں، وائرس علامات نہ رکھنے والے کسی شخص کو بھی ہو سکتا ہے، یہ ایک ایسی وبائی صورت حال ہے جو ہم نے کبھی نہیں دیکھی تاہم سماجی فاصلہ، ہاتھ دھونا اور محتاط رہنا بچت کا واحد راستہ ہے۔ امریکی ٹی وی شو میں اظہار خیال کرتے ہوئے وبائی ماہرنے کہا کہ کورونا اب ایک ڈرونا خواب بن چکا ہے، ایبولا کے مقابلے میں کورونا بہت تیزی سے ایک انسان سے دوسرے کو منتقل ہوتا ہے، یہ کسی ایسے شخص کو بھی متاثر کرسکتا ہے جس میں بظاہر کوئی علامات نہ ہوں۔انہوں نے بتایا کہ یہ وائرس 30 اور 40 سال کے جوانوں کو بھی بری طرح متاثر کر سکتا ہے،کورونا وائرس زیادہ گنجان آبادیوں بالخصوص بوڑھوں اور پہلے سے بیماریوں میں مبتلا انسانوں کے لیے نہایت خطرناک ہو سکتا ہے۔ڈاکٹر انتھونی نے کہا کہ یہ بیماری بہت آسانی سے پھیلتی ہے، اگر آپ کو علامات نا بھی ہوں تو بھی آپ اسے پھیلا سکتے ہیں، یہ نہایت خطرنا ک اور مکار وائرس ہے، دوسری مختلف چیز یہ ہے کہ یہ وائرس موسمی زکام کی طرح نہیں جس سے میں اور آپ گزرتے ہیں اور جس سے اموات کی شرح صفر اعشاریہ ایک فیصد ہے بلکہ اس وائرس کی شرح اموات اس سے 10 گنا زیادہ ہے۔

تازہ ترین