• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل اور چینی کمپنیوں کا مشترکہ کووڈ۔19 ٹیسٹنگ لیب قائم کرنے کا فیصلہ

یروشلم(شِنہوا)اسرائیل کی جنیالوجی اور جنیاتی ٹیسٹنگ کمپنی مائی ہیریٹیج ، چین کی بڑی بائیو ٹیک کمپنی بی جی آئی جینومکس کے ساتھ مل کر اسرائیل میں کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ لیب قائم کرے گی۔یہ اطلاع عبرانی زبان کی مالی ویب سائٹ کیلکلسٹ نے دی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ لیب 9 اپریل تک قائم کردی جائے گی اور ایک دن میں وبائی کرونا وائرس کے 20ہزار ٹیسٹ کیئے جاسکیں گے۔اسرائیلی وزارت صحت نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ 2 ہفتوں میں اسرائیل میں کرونا وائرس کے یومیہ ٹیسٹوں کی تعداد 30ہزار تک بڑھ جائے گی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ نئی لیب کا قیام اس اضافہ کا سب سے اہم عنصر ہوگا۔

تازہ ترین