• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوا وے بجٹ کا 30 فیصدصرف بنیادی تحقیق پر مختص کر رہا ہے‘ صدر چارلس یانگ

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)ہوا وے سالانہ تحقیق و ترقیاتی بجٹ کا 20سے 30فیصدصرف بنیادی تحقیق پر مختص کرکے سرمایہ کاری بڑھا رہا ہے۔گذشتہ 30سالوں میں تحقیق کے شعبے میں 100بلین سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔ انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک ریسرچ کے توسط سے، ہواوے انوویشن 2.0تحقیقاتی شعبے میں بھی مدد فراہم کررہا ہے۔بنیادی تحقیق کے شعبے میں اس دہا ئی کے دوران نمایاں پیشرفت ہو ئی ہے۔ ریاضی اور مکینکس، آپٹکس، حیاتیات اور طبیعیات میں بنیادی تحقیقی کی گئی ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار ہواوے مشرق وسطی کے صدر چارلس یانگ نے کیاانہو ں نے کہا کہ تمام کمپنیوں کو تحقیق اور ترقی کا کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان کی مصنوعات قابل رشک ہیں۔

تازہ ترین