• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، او ایس ڈی بنائے گئے 3 ڈپٹی رجسٹرارز سے اثاثوں کی تفصیلات طلب

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہورہائی کورٹ نے او ایس ڈی بنائے گئے تین ڈپٹی رجسٹرارز سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

ڈپٹی رجسٹرارزشہباز، ظہورحسین اور نصراللہ نیازی کواثاثوں کی تفصیلات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 

مراسلہ کے مطابق تینوں ڈپٹی رجسٹرارز کو منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تمام تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ 

شہباز، ظہورحسین اور نصراللہ نیازی کو تین ہفتوں میں تمام قریبی رشتے داروں کے اثاثوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے تینوں ڈپٹی رجسٹرارز کو 25 مارچ کو او ایس ڈی بنایا تھا۔

تازہ ترین