• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں آٹا نایاب ہوگیا ،دالوں کی قیمتوں میں بھی 32 سے 58 روپے فی کلو تک کا اضافہ


لاہور(نمائندگان جنگ) کورونا وائرس کے باعث ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران لاہور میں آٹا نایاب ہوگیا جبکہ دالوں کی قیمتوں میں بھی 32 سے 58 روپے فی کلو تک کا اضافہ کردیا گیا ہے، جبکہ آٹا 60 سے 80 ، فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ 

دنیا کورونا وائرس سے نمٹنے میں الجھی ہے اور لاہور میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے لگی ہیں۔ دالیں، چینی اور آٹا مارکیٹ میں مہنگے داموں بکنے لگا جبکہ کئی دکانوں اور چکیوں پر آٹا دستیاب ہی نہیں۔ 

لاہور میں دالوں، چینی اور آٹے کی سپلائی کم ہو گئی کئی شہروں میں آٹانایاب ہو گیا جبکہ چینی اور دالیں مہنگی ہو گئیں ، یوٹیلیٹی سٹور پر اشیاء خوردونوش کی عدم دستیابی سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مارکیٹ میں آٹا 60 سے 80 ،چینی 80 سے 95 ،چھوٹا گوشت 1200 ، گائے کا گوشت 600 سے 650 روپے کلو فروخت ہونے لگا،حکومت کی طرف سے عوام کو دیا گیا ریلیف پیکیج یوٹیلیٹی سٹور پر نہ ہونے کے برابر ہے ۔

تازہ ترین