• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کی مہربانی، زمین کا فضائی معیار بہتر ہونے لگا، آلودگی میں نمایاں کمی

کراچی (نیوز ڈیسک) کورونا وائرس پھیلنے کے بعد پیدا ہونے والے بحران میں ایک اچھی بات یہ دیکھنے کو ملی ہے کہ دنیا بھر میں آلودگی کی سطح میں کمی آ رہی ہے۔ نئی اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ یورپی ممالک کا فضائی معیار روز بروز بہتر ہو رہا ہے۔ قدرتی ایندھن (فاسل فیول) کے جلنے سے پیدا ہونے والی خطرناک گیس نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی سطح تیزی سے گرتی جا رہی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مختلف ملکوں کی جانب سے نافذ کیے گئے لاک ڈائون اور اس کے نتیجے میں گرتی معاشی سرگرمیوں کی وجہ سے صنعتوں اور گاڑیوں سے نکلنے والے دھویں میں زبردست کمی آئی ہے۔
تازہ ترین