• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی نمائندے ہی اپنے علاقوں کی ضرورتوں کو بہترسمجھتے ہیں،وسیم اختر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ اگر امدادی اشیاء گھروں میں پہنچانے کے لیے بلدیاتی اداروں کانیٹ ورک قائم کیا جائے تو ہمیں کسی مزید ادارے یا فورس کی ضرورت نہیں ہوگی، مقامی سطح پر منتخب بلدیاتی نمائندے ہی اپنے اپنے علاقوں کی ضرورتیں بہتر طور پر سمجھتے ہیں جو ہر گلی اور ہر محلے سے بخوبی واقف ہیں، منتخب نمائندے تندہی کے ساتھ گھر گھر پہنچ کر مالی اور معاشی پریشانیوں کا شکار افراد کی بہتر مدد کرسکتے ہیں، کورونا وائرس کے باعث ملک کی موجودہ صورتحال میں بلدیاتی اداروں اور ان کے منتخب نمائندوں کے ساتھ نیٹ ورک بنا کر ضروری فنڈز اور اختیارات کے ساتھ انہیں فعال کیا جائے تاکہ وہ اس سنگین صورتحال میں اپنا کردار موثر انداز میں ادا کرسکیں۔ ایک بیان میں میئر نے کہا کہ کوروناوائرس کے عالمی سطح پر پھیلاؤ کے پس منظر میں اس بات کا شدت سے احساس اجاگر ہورہا ہے کہ جو کمیٹیاں اور فورس بنائی جارہی ہیں ان میں موثر کردار ادا کرنے کے لئے بلدیاتی اداروں کوان کا حصہ ہونا چاہئے ،جس طرح اس وباء نے لوگوں کو گھروں میں رہنے پر مجبور کیا اور اس بیماری سے بچنے کا موثر طریقہ بھی یہی ہے، ایسے میں شہر میں بلدیاتی اداروں اور منتخب نمائندوں کو سرگرم کیا جانا بہت ضروری ہے۔
تازہ ترین