• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نماز کی ادائیگی کیلئے طبی ماہرین اور حکام کی ہدایات پر عمل کریں، فضل الرحمٰن

اشاسلام آباد( نامہ نگار خصوصی)سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن نے عوام پر زور دیا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے نماز کی ادائیگی کے حوالے سے طبی ماہرین اور حکام کی ہدایات پر عمل کریں]اگر مسجد میں نماز کے اجتماع کے نتیجے میں وائرس پھیل سکتا ہے تو عوام گھر پر نماز ادا کریں،۔ڈیرہ اسمٰعیل خان میں اپنی رہائش گاہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’جب ڈاکٹرز یہ تجویز دیں کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے اور متاثرہ افراد کے قریب نہیں جانا چاہیے تو عوام ان ہدایات اور ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر عمل کرنے کی پابند ہیں، مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علما نے اس معاملے پر متفقہ رائے دی ہے کہ صرف مؤذن، امام اور مسجد انتظامیہ کے اراکین جماعت کے ساتھ مسجد میں نماز ادا کریں۔
تازہ ترین