• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ کو رہا کیا جائے،سیاسی رہنما

 لاہور(خبرنگارخصوصی، نمائندگان جنگ، نامہ نگار) جنگ جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کیلئے سیاسی، مذہبی رہنماؤں، صحافیوں، سول سوسائٹی و دیگر کی طرف سے احتجاج اور مذمتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ نیب اور عمران خان کا گٹھ جوڑ پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے،عمران خان انہیں سچ بولنے کی سزا دے رہے ہیں مگر پوری قوم میرشکیل الر حمٰن کی بے گناہی کا ثبوت دے رہی ہے ۔ اپنے بیان میں زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ میر خلیل الر حمٰن اور میر شکیل الر حمٰن کی صحافتی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ وہ ہمیشہ سچ لکھتے اور سچ بولتے ہیں ۔ اوکاڑہ سے جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری اور ذرائع ابلاغ کی آزادی کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان سے از خود نوٹس لینے کی استدعا کر دی۔ فیصل آباد میں مجلس تحفظ حرمین شریفین و بین المسالک رواداری نے ایک متفقہ قرار داد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف کو فوری رہا کیا جائے۔مجلس کے چیئرمین شیخ الحدیث مفتی محمد انس مدنی کی صدارت میں اجلاس ہو ا جس میں انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں قوم کو میر شکیل الرحمٰن اور ان کے ادارے کی شدید ضرورت ہے۔ اجلاس میں مجلس کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا محمد ریاض کھرل، علامہ غلام اللہ خان، پیر محمد صدیق الرحمٰن ، صاحبزادہ محمد امجد اور ڈاکٹر افتخار حسین نقوی و دیگر بھی شریک تھے۔شورکوٹ چھاؤنی کینٹ پریس کلب کا اجلاس صدر کینٹ پریس کلب میاں محمد طاہرکی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سینئر نائب صدر سید قمر رضا گیلانی، جنرل سیکرٹری چوہدری سہیل انور سمیت تمام عہدیداروں اور ممبران نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوے میاں محمد طاہر نے کہا کہ جنگ وجیو کے ایڈیٹر انچیف کی گرفتاری حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے ،ملک کے سب سے بڑے میڈیا گروپ کی صحافتی آزادی سلب کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔ پتوکی پریس کلب کا اجلاس سابق صدر محمد عمران کی زیر صدارت ہوا جس میں پتوکی اور ڈسٹر کٹ پر یس کلب قصور کےصحافیوں شیخ عبید اللہ،محمود خالد گھمن،نو ید شیخ،تنویر انجم،ند یم اکرم ،محمد جاوید سہوترا،سید افضل حسین شاہ،شیخ افتخار حسین،محمد نوید،اظہر علی شاہ،سید علی مر تضی اور دیگر نے شرکت کی ،اجلاس میں جنگ اورجیو کے ایڈ یٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گر فتاری کو سو چے سمجھے منصوبے کی کڑی قرار دیا گیا۔

تازہ ترین