• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیدیوں کی رہائی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست افسوسناک ہے، عابد ساقی، قلب حسن

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے اڈیالہ جیل میں بند قیدیوں کی بہت بڑی تعداد کی وجہ سے کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلائوسے متعلق مقدمہ کے 20مارچ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست اور اسے فوری طور پر سماعت کے لئے مقرر کئے جانے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ ہنگامی حالات میں قیدیوں کی رہائی سے متعلق ہائیکورٹ کا یہ فیصلہ وقت کی ضرورت کے عین مطابق ہے،پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین ،عابد ساقی اور صدرسپریم کورٹ بار قلب حسن نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ انہیں اس درخواست کے دائر ہونے کے ساتھ ساتھ 30مارچ کوسماعت کے لئے مقرر کئے جانے پر سخت تشویش اور حیرت ہے، ملک بھر کی تمام بار ایسوسی ایشنوں اور قانون دان برادری نے ہائی کورٹ کےملزمان کی ضمانت کے اس بروقت اقدام کی سپورٹ کی ہے، ہائی کورٹ نے کرونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر انسانی بنیادوں پر یہ ایک بروقت فیصلہ جاری کیا ہے ۔
تازہ ترین