• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ کااہم اقدام،اپیل دائرکرنے کی پالیسی نرم کرنے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر لاک ڈائون کے دوران سندھ ہائیکورٹ کا اہم اقدام سامنے آگیا ،عدالت نے لاک ڈائون کے باعث اپیل دائر کرنے کی پالیسی نرم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ہفتہ کورجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سائلین کو لاک ڈائون کے باعث عدالت سے رجوع کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے،لاک ڈائون کے باعث اپیل دائر کرنے کی مدت میں نرمی کردی گئی ہے۔22مارچ سے14 اپریل تک اپیل دائر کرنے کی مدت کو شمار نہیں کیا جائے گا،نوٹی فکیشن کا اطلاق ضابطہ فوجداری،دیوانی مقدمات اور آئینی درخواستوں پر ہوگا۔نوٹیفکیشن کا اطلاق پرسنل سرکٹ ہائیکورٹ و دیگر سرکٹ بینچز پر بھی ہوگا۔سیشن و خصوصی عدالتوں کے لیے بھی نرمی کے نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا۔ 
تازہ ترین