• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) متحدہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما مرزا یوسف اور انکے بیٹے سمیت چارافراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،مرزا یوسف کا کہنا ہے کہ وہ فریکچر کے باعث گھر میں زیر علاج ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات پر پابندی کی وجہ سے مسجد نورِ ایمان میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی نہیں کی گئی،اس کے باوجود پولیس نےمیرے اوربیٹے اور مسجد کے موذن سمیت چار افراد خلاف مقدمہ درج کیا ہے،مرزا یوسف بیگ کا کہنا ہے میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے فریکچرکی وجہ سے گھرمیں موجود ہوں اور آج مقدمہ کی اطلاع ملتے ہی اسی حالت میں تھانے گرفتاری کے لئے پیش ہوا تاہم پولیس نے مجھے گرفتار نہیں کیا،دوسری جانب ایس ایچ او کفایت علی شاہ کا کہنا ہے کہ مرزا یوسف چونکہ مسجد کے ٹرسٹی ہیں اور رہتے بھی وہیں ہیں اس لئے انکے خلاف مقدمہ درج جبکہ انکا بیٹا پیش امام ہے اسے بھی نامزد کیا گیا ہے۔
تازہ ترین