• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی کے بزرگ اور فیملی پنشنرز دوسرے روز بھی ماہانہ پنشن سے محروم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سجن یونین (سی بی اے) کے صدر سید ذوالفقار شاہ ، ریٹائر پنشنرز رہنما اسمٰعیل شہیدی اور کے ایم سی ریٹائر پنشنرز ایکشن کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر سعید اختر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے گھر گھر پنشن ادا کرنے کے اعلان پر حکومت سندھ اور کے ایم سی انتظامیہ نے کان نہیں دھرے، موجودہ ایمرجنسی صورتحال میں ڈبل سواری اورپبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کے باعث کے ایم سی کے بزرگ ریٹائر اور فیملی پنشنرز دوسرے روز بھی ماہانہ پنشن حاصل نہیں کرسکے، متعلقہ بینک کے ایم سی برانچ میں پہلے روز صرف 140 اور دوسرے دن محض 50 سے زائد پنشنرز پنشن لینے آئے، موجودہ خوف کے ماحول میں حکومت سندھ اور کے ایم سی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ حبیب بینک انتظامیہ کے ساتھ ملک کر ایک طریقہ کار طے کریں کہ بزرگ پنشنرز کے گھر کے کسی فرد کو اتھارٹی لیٹر پر یا شناختی کارڈ دکھاکر اس کی پنشن ادا کی جائے یا پھر گھر پر ان کی پنشن پہنچانے کا بندوبست کیا جائے۔
تازہ ترین