• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ بورڈ کلفٹن کی حدود میں جراثیم کش اسپرے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس سے پیدا صورتحال کے باعث کینٹ بورڈ کلفٹن کے ایگزیکٹو آفیسر رانا کاشف شہزاد نے اپنے عملے کو ہدایت کی ہے کہ سی بی سی کی حدود میں تمام کچی آبادیوں کی مساجد اور ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی کے تمام علاقوں میں جراثیم کش اسپرے روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے،سی بی سی اعلامیے کے مطابق 24 مارچ سے جاری جراثیم کش اسپرے اب تک ہزارہ کالونی، جمہوریہ کالونی، پنجاب کالونی، دہلی کالونی، پی اینڈ ٹی کالونی اور ڈی ایچ اے فیز 2 کےکمرشل ایریاز میں کیا گیا ہے۔
تازہ ترین