• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام احتیاطی تدابیر پر عمل،مخیرحضرات آگے بڑھیں،علامہ ساجد نقوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں مخیرحضرات آگے بڑھیں،مشکل ترین وقت میں ذمہ داریاں انجام دینے والے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف کو داد تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان ایک عالمی وبا سے متاثر ہورہاہے، وائرس پھیلنے کا زائرین سے کوئی تعلق نہیں البتہ ایک جگہ زائرین کو رکھنے کی وجہ سے زائرین کی بڑی تعداد ضرور اس سے متاثر ہوگئی، مطلوبہ ضروریات بھی نہ ہونے کے برابر تھیں، زائرین پاکستان میں داخل ہوتے ہی حکومتی تحویل میں تھے اور آج تک مختلف قرنطینہ سنٹرز میں موجود ہیں جنہیں صحت مندقرار دیاگیاہے اور ان کا بھی مکمل ریکارڈ حکومت کے پاس موجود ہے، پاکستان بھی اس عالمی چیلنج سے نمٹ رہاہے جس نے دیگر دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے اس مشکل وقت میں عوام کو چاہیے کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں جبکہ مخیر حضرات اس موقع پر قوم کیخدمت کےلئے آگے بڑھیں۔
تازہ ترین