سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر فوجی اتحاد نے میزائل حملہ نا کام بنا دیا ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق بیلسٹک میزائل کو دوران پرواز ہی تباہ کر دیا گیا تھا جبکہ کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق فوری طور پر کسی نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریاض میں تین دھماکے سنے گئے ہیں۔