• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں کورونا لاک ڈاؤن، گھریلو تشدد میں اضافہ

فرانس کے بعد آسٹریلیا میں بھی ’کورونا لاک ڈاؤن‘ کے دوران گھریلو تشدد بڑھ گیا۔

نیوساؤتھ ویلز میں گھریلو تشدد کی شکایات میں 75 فیصد اضافہ ہوا ہے، ریاست وکٹوریہ میں ایک ہفتے کے دوران گھریلو تشدد کی دوگنی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے گھریلو تشدد کے خلاف فنڈ 100 ملین ڈالرز بڑھانے کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار سے بڑھ گئی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 16 ہے۔

تازہ ترین