• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن، مسافر ٹرکوں میں ’سامان‘بن کر سفر کرنے لگے

گڈز ٹرانسپورٹ میں بھی انسانوں کی نقل مکانی  کا شبہ ہے


پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لاک ڈاؤن کے باعث انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے مسافروں کو سامان ظاہر کرکے مال بردار گاڑیوں اور ٹرکوں میں سفر کرانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ 

اس سلسلے میں کراچی کو حب کے راستے بلوچستان سے ملانے والی این 25 قومی شاہراہ کی موچکو چوکی پر پولیس اور دیگر اداروں نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے سیکڑوں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، کراچی سے مسافروں کو اجناس ظاہر کرکے ٹرک میں بھر کر اوپر ترپال سے بند کردیا جاتا ہے۔ 

پولیس کے مطابق موچکو چیک پوسٹ پر پولیس نے شک ہونے پر ایک ٹرک کو تلاشی کے لیے روکا تو مسافر نکلنا شروع ہوگئے، ایک ٹرک سے 30 سے زائد افراد برآمد ہوئے، دو ٹرکوں میں پچاس سے زائد مسافر موجود تھے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق مسافروں کو ٹرکوں میں کر لے جانے کا بھاری کرایا وصول کیا جارہا ہے، موچکو چیک پوسٹ پر پولیس کے علاوہ رینجرز، پاکستان کسٹمز اور دیگر اداروں نے بھی اب اس سلسلے میں انتہائی سختی کردی ہے اور کراچی آنے جانے والی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی گئی ہے۔ 

ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر کے مطابق اس سلسلے میں متعدد گاڑیوں کو ضبط کر لیا گیا ہے، سرکاری اداروں نے کراچی سے ملک کے دیگر علاقوں میں جانے والی گڈز ٹرانسپورٹ میں بھی اسی طریقے سے انسانوں کی نقل مکانی جاری ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

تازہ ترین