• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: بہارہ کہو میں جراثیم کش اسپرے

اسلام آباد: بہارہ کہو میں جراثیم کش اسپرے


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں ضلعی انتظامیہ ، این ڈی ایم اے اور بحریہ ٹاؤن کی جانب سے جراثیم کش اسپرے کیا گیا۔

اسپرے کے لیے بحریہ ٹائون کی 50 گاڑیاں، 8 فائر ٹینڈر اور 42 واٹر باؤزر استعمال کیے گئے۔

بہارہ کہو کے علاقے میں جراثیم کش اسپرے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر اسد اللہ بھی موجود تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارہ کہو کو مکمل صاف کرنے میں 3 دن لگیں گے، اس آپریشن میں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے 100 سے زائد روڈ کلینر بھی استعمال کئے گئے۔

بہارہ کہو کے بعد شہزاد ٹاون اور رمشا کالونی میں بھی آپریشن کیا جائے گا۔

تازہ ترین